بنٹوال19؍دسمبر (ایس او نیوز) بنٹوال دیہی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر پرسنا اور دیگر عملے نے ماری پلّا نامی مقام پر چل رہے ایک غیر قانونی قصائی خانے پر چھاپہ مارا اور72کلو گرام گوشت کے ساتھ بشیر (45سال) کو گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ جانور ذبح کرنے اور گوشت کاٹنے کے لئے استعمال ہونے والے اوزار اور دیگر سامان بھی ضبط کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے چھاپہ ماری کی یہ کارروائی بیف کا کاروبار کرنے کی ایک مصدقہ اطلاع کی بنیا دپر کی تھی۔خبر یہ بھی ہے کہ بشیر کے گھر سے قریب رہنے والے ایک شخص نے ہی پولیس کو غیر قانونی قصائی خانہ چلائے جانے کی اطلاع دی تھی۔بنٹوال دیہی پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرلیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔